ہائی کورٹ نے ڈوڈہ کے سیاسی کارکن پنکا کی پی ایس اے حراست کالعدم قرار دی، ابوری بنیادیں اور طریقۂ کار میں سنگین خامیوں کی نشاندہی

نامہ نگارانظر ایوب

ڈوڈہ، 18 اکتوبر 2025 // جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے ڈوڈہ ضلع کے سیاسی کارکن محمد رفیع عرف پنکا کے خلاف عائد جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے، اور ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ نے نہ صرف بنیادی آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا بلکہ ’’غیر واضح اور بے بنیاد مواد‘‘ کی آڑ میں ایک شہری کی آزادی کو سلب کیا۔ فیصلہ 17 اکتوبر کو سنایا گیا جسے اگلے روز اپ لوڈ کیا گیا۔

اس معاملے میں پنکا کی اہلیہ پروینہ بیگم نے ہیبیس کارپس پٹیشن (ایچ سی پی 66/2025) کے ذریعے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے 10 اپریل 2025 کے حراستی حکم کو چیلنج کیا تھا۔ پنکا اپریل سے ضلع جیل اُدھمپور میں مقید تھا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ حراست کا حکم ’’بُنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی‘‘ ہے کیونکہ نہ حراستی اسناد کو اس کی سمجھنے والی زبان میں فراہم کیا گیا اور نہ ہی نمائندگی کے حق کو بامعنی طور پر ممکن بنایا گیا۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ انتظامیہ نے پنکا کے خلاف دس برسوں پر مشتمل پرانے معاملات کا حوالہ دیا، جن میں سے تین مقدمات پہلے ہی بریت یا جرمانے کی حد تک طے ہوچکے تھے، اس لئے انہیں موجودہ خطرے کی بنیاد کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ مزید برآں، نظر بندی کا ڈوزیئر محض عمومی الزامات پر مبنی تھا جس میں تاریخ، مقام یا مخصوص عمل کی کوئی وضاحت شامل نہیں تھی — جو کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے برخلاف ہے جہاں ’’واضح، تصدیق پذیر اور مخصوص‘‘ بنیادوں کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

جسٹس وِنود چیترجی کول نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ جب نظربندی کے کاغذات صرف انگریزی میں ہوں اور زیرِ حراست شخص اُنہیں سمجھنے سے قاصر ہو، تو آئین کے آرٹیکل 22(5) کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے، کیونکہ فرد کو اپنی دفاعی نمائندگی مؤثر انداز میں داخل کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ضلع مجسٹریٹ نے نمایندگی مسترد کرکے ’’غیر مجاز‘‘ قدم اٹھایا کیونکہ منظوری کے بعد نظرِ ثانی کا اختیار صرف حکومت کے پاس رہتا ہے، نہ کہ اصل حراستی اتھارٹی کے پاس۔

فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پی ایس اے جیسا سخت قانون تادیبی سزا نہیں بلکہ ’’احتیاطی اقدام‘‘ ہے، لہٰذا اسے صرف تبھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب مواد واضح، مخصوص اور آئینی ضمانتوں کے عین مطابق ہو۔ مبہم اور غیر مصدقہ الزامات کے سہارے طویل حراست ’’قانونی طور پر ناقابلِ برداشت‘‘ ہے۔

عدالت نے پنکا کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ’’محض عمومی بیانیہ یا پولیس ڈوزیئر میں درج تاثر‘‘ کسی شہری کی آزادی چھیننے کے لیے کافی نہیں ہوسکتا۔ فیصلہ اس تناظر میں ایک اہم نظیری حیثیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ وادیٔ چناب میں گزشتہ برسوں کے دوران سیاسی کارکنوں اور مقامی سطح پر فعال افراد کے خلاف پی ایس اے کے بڑھتے استعمال پر سنگین سوالات اٹھ رہے تھے۔

عدالت نے ریکارڈ کی واپسی کی ہدایت کے ساتھ قرار دیا کہ اگر دیگر کسی قابلِ سزا معاملے میں گرفتاری درکار نہ ہو تو پنکا کو فوراً رہا کیا جائے۔

کاپی رائٹ © چناب ٹائمز

آیت اللہ خامنہ ای...

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا...

آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر بحث گرم: فرقہ واریت کا الزام یا سیاسی بھرم؟

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید متضاد بیانیوں کا سیلاب امڈ...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا حق مانگتے ہیں: جاوید اقبال کا اسمبلی میں دبنگ بیان

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید اقبال چوہدری نے مرکزی...

ماسکو میں جنرل پر وار، دبئی سے شوٹر گرفتار: روس کی بڑی کارروائی

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے ڈپٹی چیف...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز: امریکہ کی شکست، بھارت کی اونچی پرواز

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گروپ ’اے‘ کے افتتاحی...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ تعامل کرنے کی منظوری ظاہر کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

آیت اللہ خامنہ ای کی...

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا...

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی...

ماسکو میں جنرل پر وار،...

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار...

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا حق مانگتے ہیں: جاوید اقبال کا اسمبلی میں دبنگ بیان

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید اقبال چوہدری نے مرکزی...

ماسکو میں جنرل پر وار، دبئی سے شوٹر گرفتار: روس کی بڑی کارروائی

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے ڈپٹی چیف...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز: امریکہ کی شکست، بھارت کی اونچی پرواز

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گروپ ’اے‘ کے افتتاحی...

​پیر پنچال کے وجود سے انکار، اسمبلی میں بی جے پی کی تکرار: ایوان میں زبردست ہنگامہ

​جموں و کشمیر اسمبلی میں بدھ کے روز اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خطہ پیر...

ریٹلی پروجیکٹ پر ہڑتال اور مظاہروں کی ممانعت، ڈی ایم کشتواڑ کا حکمِ امتناعت

​جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں انتظامیہ نے قومی اہمیت کے حامل 850 میگاواٹ ’ریٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ‘ پر کسی بھی قسم...

بجٹ سے وابستہ امیدیں، پی ایس اے پر تنقیدیں: شیخ خورشید کا حکومت سے سخت سوال

​جموں و کشمیر کے سیاسی افق پر بجٹ سیشن کی گہما گہمی کے دوران لنگیٹ سے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ممبر...