ڈوڈہ ضلع کے ديسہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر ایک درخت گرنے سے رام بن کا رہائشی ٤٥ سالہ غلام محی الدین موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ وہ پرولی ديسہ میں درخت کاٹنے کے کام میں مصروف تھا کہ تنے کا بھاری حصہ اچانک اس پر آپڑا۔
پولیس کے مطابق غلام محی الدین ولد محمد عبداللہ ساکن چمبالواس (تحصیل بانہال) کو شدید چوٹیں آئیں اور مقامی لوگوں نے پہنچ کر اسے مردہ حالت میں پایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ديسہ پولیس چوکی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی شروع کی۔
نعش کو قانونی لوازمات کے بعد ضلع اسپتال ڈوڈہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے اور کسی مجرمانہ پہلو کا شبہ نہیں، البتہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
