راجستھان کے دو نوجوانوں کو دہلی پولیس نے ایک ملک گیر روحانی فراڈ اسکیم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ گروہ جادو ٹونے اور عملیات کا سہارا لے کر لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی پروفائلز بنا کر جذباتی طور پر کمزور افراد کو نشانہ بناتے تھے اور انہیں مختلف مسائل کے حل کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے۔
یہ گرفتاری ایک متاثرہ شخص کی جانب سے سائبر سینٹرل ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ اسے 2.51 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے آن لائن بات چیت کے ذریعے گمراہ کیا گیا اور محبت، شادی اور خاندانی مسائل کے حل کے لیے مختلف رسومات اور وظائف کے نام پر کئی بار ادائیگی کرنے پر مجبور کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے دونوں افراد نے دھوکہ دہی کا ایک نہایت ہی پیچیدہ طریقہ اختیار کر رکھا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام اور فیس بک جیسے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر "زینب خان”، "مسکان خان”، "کویتا چودھری”، "زارا خان” اور "اسلام وظیفہ” جیسے ناموں سے کئی جعلی خواتین کے پروفائلز بنا رکھے تھے۔ ان پروفائلز کے ذریعے وہ جعلی گواہیاں اور تبصرے پوسٹ کرتے تھے، جس سے یہ تاثر قائم ہوتا تھا کہ ایک "طاقتور روحانی معالج” نے پیچیدہ ذاتی تنازعات کو کامیابی سے حل کیا ہے۔
جب
