ڈرونز کی پرواز سے ڈنمارک کا دوسرا ایئرپورٹ بند، نیا خدشہ کھڑا

انگریزی ورژنیہاں کلک کریں

کوپن ہیگن، 24 ستمبر (چناب ٹائمز) — ڈنمارک کے شمالی شہر میں واقع آلبورگ ایئرپورٹ کو بدھ کی رات ڈرونز کی غیرقانونی پرواز کے بعد بند کر دیا گیا۔ ایک ہی ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ڈنمارک کے کسی بڑے ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہوئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شمالی جٹ لینڈ پولیس کے مطابق ڈرونز کو ایئرپورٹ کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد رات بھر آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی اور پروازیں جمعرات کی صبح چھ بجے (مقامی وقت) بحال ہوئیں۔ اس دوران اسکاڈینیوین ایئرلائنز، نارویجین اور کے ایل ایم کی کم از کم چار پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے تین کو ہنگامی طور پر دوسری منزلوں پر بھیجا گیا۔

یہ ایئرپورٹ ڈنمارک کی فضائیہ کے لیے فوجی اڈے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف جانے سے گریز کریں۔ چیف انسپکٹر یسپر بویگارڈ میڈسن نے کہا کہ فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ ڈرونز کس مقصد سے اڑائے گئے اور اس کے پیچھے کون ہے۔ ان کے مطابق ڈرونز پر روشنیاں لگی ہوئی تھیں اور زمین سے صاف نظر آ رہے تھے۔

اس سے قبل پیر کو دارالحکومت کے کاسٹرپ ایئرپورٹ کو بھی بڑے ڈرونز کی موجودگی پر چار گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑا تھا، جس کے باعث پچاس پروازیں منسوخ یا دوسری جگہ بھیجی گئیں اور ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔ اس واقعے کو ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈریکسن نے "ملکی بنیادی ڈھانچے پر اب تک کا سب سے سنگین حملہ” قرار دیتے ہوئے اسے روسی ہائبرڈ خطرات سے جوڑا تھا۔ تاہم ماسکو نے الزامات کو "بے بنیاد” قرار دیا۔

یہ واقعات اس وقت سامنے آئے ہیں جب نیٹو نے حال ہی میں استونیا، پولینڈ اور رومانیہ کی فضاؤں میں روسی ڈرونز کی پروازوں پر انتباہ جاری کیا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا، "ہم ایک دفاعی اتحاد ہیں لیکن سادہ لوح نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے ہم سب دیکھ رہے ہیں۔” اتحاد نے اپنے اجلاس میں روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حدود کے دفاع کے لیے تمام فوجی اور غیر فوجی ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کیا۔

ڈنمارک پولیس ناروے کے حکام سے بھی رابطے میں ہے، جہاں کچھ روز قبل اوسلو ایئرپورٹ پر بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ البتہ فوری طور پر دونوں واقعات میں کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔ اس وقت کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

کاپی رائٹ © چناب ٹائمز

آیت اللہ خامنہ ای...

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا...

آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر بحث گرم: فرقہ واریت کا الزام یا سیاسی بھرم؟

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید متضاد بیانیوں کا سیلاب امڈ...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا حق مانگتے ہیں: جاوید اقبال کا اسمبلی میں دبنگ بیان

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید اقبال چوہدری نے مرکزی...

ماسکو میں جنرل پر وار، دبئی سے شوٹر گرفتار: روس کی بڑی کارروائی

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے ڈپٹی چیف...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز: امریکہ کی شکست، بھارت کی اونچی پرواز

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گروپ ’اے‘ کے افتتاحی...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ تعامل کرنے کی منظوری ظاہر کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

آیت اللہ خامنہ ای کی...

​ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا...

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی...

ماسکو میں جنرل پر وار،...

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار...

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے...

مرکز سے بھیک نہیں، اپنا حق مانگتے ہیں: جاوید اقبال کا اسمبلی میں دبنگ بیان

​جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران بدھل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید اقبال چوہدری نے مرکزی...

ماسکو میں جنرل پر وار، دبئی سے شوٹر گرفتار: روس کی بڑی کارروائی

​روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے ڈپٹی چیف...

ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز: امریکہ کی شکست، بھارت کی اونچی پرواز

​دفاعی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی (ٹی 20) ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گروپ ’اے‘ کے افتتاحی...

​پیر پنچال کے وجود سے انکار، اسمبلی میں بی جے پی کی تکرار: ایوان میں زبردست ہنگامہ

​جموں و کشمیر اسمبلی میں بدھ کے روز اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خطہ پیر...

ریٹلی پروجیکٹ پر ہڑتال اور مظاہروں کی ممانعت، ڈی ایم کشتواڑ کا حکمِ امتناعت

​جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں انتظامیہ نے قومی اہمیت کے حامل 850 میگاواٹ ’ریٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ‘ پر کسی بھی قسم...

بجٹ سے وابستہ امیدیں، پی ایس اے پر تنقیدیں: شیخ خورشید کا حکومت سے سخت سوال

​جموں و کشمیر کے سیاسی افق پر بجٹ سیشن کی گہما گہمی کے دوران لنگیٹ سے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ممبر...